بھارتی دارالحکومت نئی دلی میں شردھا نامی لڑکی کے قاتل آفتاب پونے والا نے عدالت میں جرم کا اعتراف کرلیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ملزم پولیس سے تعاون کررہا ہے، ملزم نے لاش کے ٹکڑے پھینکنے کے مقامات کے نقشے بھی فراہم کیے۔
رپورٹس کے مطابق ملزم کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے عدالت میں پیش کیا گیا جس کے بعد اس کے ریمانڈ میں 4 روز کی توسیع کردی گئی۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ پولیس کو اتوار کو مہرولی کے جنگلات سے شردھا کی مزید باقیات ملیں جن کو ڈی این اے ٹیسٹنگ کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ ملزم نے شردھا واکر کو مئی میں قتل کر کے لاش کے 35 ٹکڑے کر کے فریج میں رکھ دیےتھے۔
ملزم نے شردھا کی لاش کے ٹکڑے 18 دن میں مختلف مقامات پر پھینکے۔