• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب، کے پی میں جعلی ادویات بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پنجاب اور خیبر پختونخوا کی ڈرگ کنٹرول ایڈمنسٹریشن کی مشترکہ کارروائی میں جعلی ادویات تیار کرنیوالی فیکٹری پر چھاپہ، ملٹی نیشنل اور نیشنل کمپنیوں کی جان بچانے والی جعلی ادویات کا ذخیرہ پکڑا گیا۔

چیف ڈرگ کنٹرولر پنجاب اظہر جمال سیمی کے مطابق جعلی ادویات کی تیاری میں ملوث بین الصوبائی گروہ بھی پکڑا گیا ہے۔

بلال کالونی رنگ روڈ پشاور میں حبیب الرحمٰن کی جعلی ادویات تیار کرنے والی فیکٹری اور اس سے ملحقہ گودام سے جان بچانے والی اور بیہوشی کی جعلی ادویات قبضے میں لے لی گئیں۔

ذخیرے میں اینٹی بائیوٹکس بھی شامل ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔

قومی خبریں سے مزید