• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وٹامن ڈی کی کمی سے بچوں میں رکٹس کی بیماری جنم لیتی ہے، طبی ماہرین

لاہور(خصوصی نمائندہ)فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں اینڈو کرائنولوجی کے حوالہ سے سیمینار ہوا۔ تقریب میں برطانیہ سے آئے کنسلٹنٹ اینڈو کرائنولوجسٹ پروفیسر شیلیٹ اور سینئر کنسلٹنٹ اینڈو کرائنولوجسٹ ڈاکٹر اسد رحیم نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔ تقریب میں پرو وائس چانسلر پروفیسر شمسا ءہمایوں، رجسٹرار پروفیسر محمد ندیم، ڈینز پروفیسر ڈاکٹر منیزہ قیوم، پروفیسر ڈاکٹر منزہ اقبال، ڈائریکٹر کوالٹی انہانسمنٹ سیل پروفیسر ڈاکٹر بلقیس شبیر، پروفیسر ڈاکٹر محمد نعیم افضل ، پروفیسر ڈاکٹر بلقیس اختر، پروفیسر خدیجہ عرفان، ڈاکٹر بلال عظیم بٹ، طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ ماہریننے کہا کہ وٹامن ڈی کی کمی انتہائی عام ہو چکی ہے۔ وٹامن ڈی کی کمی سے بچوں میں رکٹس کی بیماری جنم لیتی ہے ۔ جوانوں میں وٹامن ڈی سے اوسٹیوملیشیا کی بیماری ہو جاتی ہے ۔ انہوں نے جوانوں میں گروتھ ہارمون کی کمی کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ گروتھ ہارمون کی کمی اس وقت ہوتی ہے جب پٹیوٹری گلینڈ گروتھ ہارمون پیدا نہیں کرتا ہے۔
لاہور سے مزید