لاہور ( جنرل رپورٹر ) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں محکمے میں پنجاب ہیلتھ ریفارمز کے تحت مثبت تبدیلیاں آئیں ہیں -کلینک آن ویلز سمیت کیتھ لیبز، اور آپ گریڈیشن جیسے منصوبوں نے لوگوں کا سرکاری ہسپتالوں پر اعتماد بحال ہوا ہے-ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر صحت و آبادی خواجہ عمران نذیر نے وزیر اعلی پنجاب سپیشل مانیٹرنگ یونٹ کے ساتھ اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں سیکرٹری صحت و آبادی، اے ایس ٹیکنیکل، اے ایس ایڈمن و دیگر افسران بھی موجود تھے-اجلاس میں بنیادی مراکز صحت کی مریم نواز ہیلتھ کلینک میں تبدیلی کے بعد کی کارکردگی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔