• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معاشرے کی اصلاح میںعلماء کرام کا کردار اہمیت کا حامل ،سلمان رفیق

لاہور(جنرل رپورٹر،اپنے نامہ نگار سے)خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ معاشرے کی اصلاح کیلئے علماء کرام کا موئثر کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ پنجاب میں مدارس کی رجسٹریشن کے حوالے سے محکمہ داخلہ میں صوبائی وزیر صحت و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان خواجہ سلمان رفیق نے جماعت اہلحدیث پاکستان اور جامعہ اشرفیہ کے وفود سے ملاقاتیں کیں۔ جماعت اہلحدیث پاکستان کے وفد کی قیادت امیر جماعت اہلحدیث پاکستان حافظ عبدالغفار روپڑی نے کی جبکہ وفد میں عبدالوہاب روپڑی، مولانا شکیل الرحمٰن ناصر، قاری محمد فیاض، قاری عبدالظاہر ، مولانا امجد اقبال گھمن، وقار عظیم بھٹی، محمد سلمان شاکر، عبداللہ شاکر، بدیع الدین ناصر و دیگر شامل تھے۔ اسی طرح جامعہ اشرفیہ پاکستان کے وفد کی قیادت حافظ اسد عبید اور عبدالرؤف فاروقی نے کی جبکہ وفد میں حافظ عبدالودود شاہد، مولانا مجیب الرحمٰن انقلابی، حافظ نعمان حامد جالندھری، ودیگرشامل تھے۔
لاہور سے مزید