• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

باغبانپورہ ، کھدائی کے دوران مٹی کا تودہ گرنے سے مزدور جاں بحق ہوگیا

لاہور (کرائم رپورٹر سے)باغبانپورہ کے علاقہ شاہ گوہر پیر دربار کے قریب کھدائی کے دوران مزدور جاں بحق ہوگیا،معلوم ہوا ہے کہ باغبانپورہ میں شاہ گوہر پیر دربار کے قریب کھدائی کے دوران مٹی کا تودا ایک مزدور پر گر گیا۔حادثے کے نتیجے میں دیر کا رہائشی 27 سالہ شاہ ولی جاں بحق ہو گیا، ایدھی ترجمان کے مطابق۔پولیس کارروائی کے پیش نظر میت مردہ خانے منتقل کر دی گئی۔
لاہور سے مزید