لاہور(اپنے نامہ نگار سے)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے سال نو کی آمد کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ انشا اللہ یہ سال ملک کی ترقی ، استحکام اور امن کا سال ثابت ہوگا۔اللہ تعالی سے دعا ہے کہ سال نو میں ملک سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ ہو۔ انہوں نے سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں امن کے قیام کے لیے دہشت گردوں کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے شہدا کی عظیم قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ سال 2025میں بھارت کے خلاف معرکہ حق کی شاندار کامیابی ملکی تاریخ میں ہمیشہ زندہ رہے گی۔