لاہور(پ ر)ڈی مونٹمورینسی کالج آف ڈینٹسٹری میں ڈائریکٹوریٹ آف ویمن ڈویلپمنٹ پنجاب کی جانب سے قائم کردہ جدید ڈے کیئر سینٹر کا باوقار افتتاح مسٹر طارق خان نیازی نے انجام دیا، جو وزیراعلیٰ پنجاب کی خصوصی اقدام کے تحت شروع کیا گیا منصوبہ ہے۔تقریب کی رونق پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر نبیلہ ریاض کی صدارت اور کالج کی تمام فیکلٹی کی شرکت سے دوبالا ہوئی۔مہمانانِ خصوصی پروفیسر ڈاکٹر نازیہ یزدانی اور محترمہ ڈاکٹر بخت آور نے تقریب میں شرکت کی۔