• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حمزہ شہباز کا سیف الملوک کھوکھر سے انکے بھتیجے اور عرفان شفیع کھوکھر کی وفات پر اظہار تعزیت

لاہور(خصوصی نمائندہ)سابق وزیراعلی پنجاب و نائب صدر مسلم لیگ ن حمزہ شہباز نےرہنما مسلم لیگ ن سیف الملوک کھوکھر سے ان کے بھتیجے اور ایم پی اے عرفان شفیع کھوکھر کی وفات پر اظہار تعزیت کیا۔ سابق وزیراعلی پنجاب نے مرحوم کی مغفرت کے لئے فاتحہ خوانی کی۔ اس موقعہ پر حمزہ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عرفان شفیع کھوکھر ملنسار انسان اور مسلم لیگ ن کے لئے قیمتی سیاسی اثاثہ تھے۔ بعدازاں حمزہ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سال نو کے آغاز پر امید ہے کہ معیشت مزید ترقی کرے گی اور اتحادی حکومت عام آدمی کو ریلیف پہنچانے کے مزید اقدامات اٹھانے کے لئے دن رات کوشاں ہے۔
لاہور سے مزید