لاہور(کر ائم رپو رٹرسے)سال بھر میں 24 لاکھ 99 ہزار سے زائد ایمرجنسیز میں 28 لاکھ 82 ہزار سے زائدمتاثرین کو ریسکیو سروسز فراہم کی گئیں۔ریسکیو 1122 پنجاب نے سال 2025 میں 4 لاکھ 92 ہزار سے زائد روڈٹریفک حادثات، 28773 آتشزدگی کے واقعات اور سیلاب میں 1500 سے زائد کشتیوں کے ذریعے 4 لاکھ 70 ہزارسے زائد لوگوں کو ریسکیو کیا جبکہ 2.6 ملین لوگوں اور 2.1 ملین سے زائد جانوروں کو پیشگی انخلاء سے محفوظ مقامات تک منتقل کیا۔سیکرٹری ایمرجنسی سروسز ڈاکٹر رضوان نصیر نے بتایا کہ سال 2025 میں پنجاب ایمرجنسی سروس (ریسکیو 1122) نے 24 لاکھ 99 ہزار سے زائد ایمرجنسیز میں 28 لاکھ 82 ہزار سے زائدمتاثرین کو ریسکیو سروسز فراہم کیں۔