• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک دشمن و شرپسند عناصر پر کڑی نظر رکھی جائے،آئی جی

لاہور(کر ائم رپو رٹرسے)انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے نیو ایئر نائٹ کے موقع پر امن و امان کو یقینی بنانے کے لیے لاہور سمیت صوبہ بھر میں سکیورٹی انتظامات مزید سخت کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس کو ہائی الرٹ رہنے اور ملک دشمن و شرپسند عناصر پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈولفن سکواڈ، پیرو، ایلیٹ فورس اور پنجاب ہائی وے پٹرول کی ٹیمیں سڑکوں اور شاہراہوں پر پٹرولنگ مزید بڑھائیں۔سی سی پی او لاہور، آر پی اوز اور ڈی پی اوز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ امن و امان کی فضا برقرار رکھنے کیلئے تمام انتظامات کی خود نگرانی کریں۔ لاہور سمیت صوبہ بھر میں ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کیلئے اضافی نفری تعینات کی گئی ہے۔
لاہور سے مزید