• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیاستدان اپنی انا کی تسکین کیلئے ملک کو نقصان نہ پہنچائیں، جمعیت س

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)جمعیت علماء اسلام (س) کے مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا سید محمد یوسف شاہ نے کہا ہے کہ سیاسی پارٹیوں نے اپنے مفادات کی سیاست کی ہے جس کی حکومت ختم ہوجاتی ہے وہ اپنا بریف کیس اٹھاکر یورپ اور امریکہ چلا جاتا ہے ، ان سیاستدانوں نے ملک کے عوام کے ٹیکس کو لوٹ کر بیرون ممالک اپنی پراپرٹی بنائی ، معاشی بدحالی ، عریانی ، فحاشی اور لاقانونیت نے ملک کے مستقبل کو داو پر لگادیا ہے ،سیاستدان اپنی انا کی تسکین کیلئے ملک کو نقصان نہ پہنچائیں ،یہ ملک اشرافیہ کا نہیں بلکہ 22 کروڑ عوام کا ہے ، جمعیت (س) ملک کے دفاع کی سیاست کررہی ہے ،مولانا سمیع الحق شہید کی خدمات کی پوری دنیا معترف ہے جنہوں نے اپنی پوری زندگی میں سپر طاقتوں کو شکست دی، دنیا میں اسلام کے علاوہ کوئی دوسرا نظام نہیں چل سکتا۔یہ بات انہوں نے جمعرات کو جمعیت علماء اسلام (س) بلوچستان کے زیراہتمام کوئٹہ پریس کلب میں آئین شریعت کانفرنس خدمات مولانا سمیع الحق شہید سے خطاب میں کہی ۔ کانفرنس سے خطیب بلوچستان مولانا انوارالحق حقانی ، جمعیت (س) کے صوبائی امیر مفتی عبدالواحد بازئی ، سیکرٹری جنرل عبدالقیوم میرزئی ، مولانا نقیب حقانی ، مولانا ندا محمد حقانی ، قاری نعیم انور جیلانی ، مفتی عبدالوحید سواتی ، مولانا محمد شفیق دولت زئی ، حضرت اللہ کاکوزئی ، سید محمد طاہر شاہ ، حافظ در محمد اخونزادہ ، اقلیتی رہنما نعیم سکندر ، حافظ رحمت اللہ دمڑ ، حافظ خلیل اللہ ، مولانا مبارک شاہ ، سردار ولی بادیزئی ، مولانا عبدالواہاب اخونزادہ ، مولانا خان الدین ، حبیب اللہ ، عبدالکریم خروٹی ، ملک خیر محمد دمڑ اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔ اس موقع پر امیر عبدالنافع نے ساتھیوں سمیت جمعیت علماء اسلام (س) میں شمولیت کا اعلان کیا، مولانا سید محمد یوسف شاہ نے امیر عبدالنافع اور ان کے ساتھیوں کو پارٹی میں شمولیت پر مبارکباد دی ۔ انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام (س) ملک میں اسلامی نظام کے نفاذ کیلئے ملک بھر میں سیمینارز منعقد کررہی ہے ملک کا مستقبل اسلامی نظام کے نفاذ سے ہی وابستہ ہے جس کیلئے شہید حضرت مولانا سمیع الحق نے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔
کوئٹہ سے مزید