کوئٹہ (پ ر) جوڈیشل کمیشن کے رکن اور ایڈووکیٹ سپریم کورٹ سلیم لاشاری نے وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے چچا زاد بھائی وڈیرہ محمد شریف بگٹی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے انہوں نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا ہے کہ مرحوم ایک باوقار، شریف النفس اور قبائلی روایات کے امین انسان تھے جن کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا سلیم لاشاری نے کہا کہ وڈیرہ محمد شریف بگٹی کا انتقال بگٹی خاندان ہی نہیں بلکہ پورے علاقے کے لیے ناقابلِ تلافی نقصان ہےانہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوارِ رحمت میں جگہ اور سوگوار خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔