کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) بلوچستان گرینڈ الائنس کے مرکزی آرگنائزر پروفیسر عبدالقدوس کاکڑ اور جنرل سیکرٹری حاجی علی اصغر بنگلزئی نے کہا ہے کہ حکومت ملازمین سے کئے گئے وعدوں پر عمل درآمد میں لیت و لعل سے کام لے رہی ہے جس کی وجہ سے ملازمین میں تشویش پائی جاتی ہے ، مطالبات پر عمل درآمد نہ ہونے کے خلاف30 دسمبر کو قلم چھوڑ ہڑتال اور 31 دسمبر کو صوبہ بھر میں دفاتر کی تالہ بندی کرنے کےساتھ صوبہ بھر کے پریس کلبوں کے سامنے احتجاجی کیمپ لگائیں گے یہ بات انہوں نے منگل کو کوئٹہ پریس کلب کے سامنے مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہی مقررین نے کہا کہ ہم نے اپنے حقوق کیلئے ہر فورم پر آواز اٹھانے کے ساتھ ساتھ میڈیا کے ذریعے حکام بالا تک اپنی آواز پہنچائی لیکن تاحال کوئی شنوائی نہیں ہورہی ہے جس کی وجہ سے ایک بار پھر ہم سڑکوں پر سراپا احتجاج ہیں اگر حکومت نے ڈی آر اے سمیت ہمارے دیگر مطالبات عمل نہ کیا تو احتجاج کو وسعت دیں گے انہوں نے احتجاجی شیڈول کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ 30 دسمبر کو قلم چھوڑ ہڑتال اور 31 دسمبر کو صوبہ بھر میں دفاتر کی تالہ بندی ، مطالبات کے حق میں صوبہ بھر کے پریس کلبوں کے سامنے احتجاجی کیمپ لگائیں گے۔