• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تعلیم کے فروغ کیلئے نجی تعلیمی اداروں کا کردار اہمیت کا حامل ہے

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)بلوچستان پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشنز الائنس کے صدر ملک رشید کاکڑ ، جنرل سیکرٹری محمد نواز پندرانی ، ترجمان حاجی سلیم ناصر ، سینئر وائس چیئرمین حضرت علی کوثر ، عظمت خان کاکڑ ، قاری زیب الرحمٰن ، پرنسپل خلاق خان کاکڑ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں تعلیم کے فروغ کیلئے نجی تعلیمی اداروں کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے ، نجی تعلیمی ادارے معیاری تعلیم کے ساتھ بچوں کی ہمہ جہت تربیت میں بھی اپنا کردار ادا کررہے ہیں یہ بات انہوں نے منگل کو کلی گل محمد میں واقع نجی اسکول کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے اسکول کے پرنسپل خلاق خان کاکڑ اور تمام اسٹاف کو ان کی کاوشوں پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے نجی تعلیمی ادارے معیار تعلیم کے ساتھ ساتھ بچوں کی ہمہ جہت تربیت میں بھی نمایاں کردار ادا کررہے ہیں حکومت پرائیویٹ تعلیمی اداروں کو درپیش مسائل کے حل کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کرے تاکہ نجی تعلیمی ادارے مزید بہتر طریقے سے طلباء و طالبات کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرسکیں۔
کوئٹہ سے مزید