کوئٹہ(پ ر) بلوچستان ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر میر عطا اللہ لانگو ایڈووکیٹ نے وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے چچا زاد بھائی، معروف قبائلی و سماجی شخصیت وڈیرہ محمد شریف بگٹی کے انتقال پر دلی افسوس اور گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ وڈیرہ محمد شریف بگٹی ایک زیرک، بردبار اور روایات کے امین شخص تھے جنہوں نے اپنی پوری زندگی قبائلی اقدار، سماجی ہم آہنگی اور عوامی خدمت کے لیے وقف کیے رکھی۔ ان کی وفات بگٹی خاندان، دوست و احباب اور علاقے کے عوام کے لیے ایک ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔