• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جا معہ بلوچستان کے ریٹائرڈ ملازمین کو جلد گریجویٹی ادا کی جائے، ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپین

کوئٹہ(پ ر)پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپین کی مرکزی چیئرمین کامریڈ نظر مینگل صوبائی صدر غلام رسول یوسفی بلوچ عمران خان یونس بلوچ افضل خان نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ جامعہ بلوچستان کے ریٹائرڈ ملازمین کے ساتھ انصاف اور قانون کے تقاضے پورے کر کے گریجویٹی ادا کی جائے، انہوں نےکہاکہ ایسے 110 ریٹائرڈ ملازمین جن میں پروفیسر ایڈمن اسٹاف اور لوئر اسٹاف شامل ہیں جو 2019 سے لے کر اب تک ریٹائرڈ ہوئے ہیں انہیں تاحال گریجوہٹی نہیں ملی ، بعض ریٹائرڈ ملازمین اس دوران فوت بھی ہوچکے ہیں ان سب کو گریجویٹی سے محروم رکھا گیاجو انتہائی ظلم اور نا انصافی کے مترادف ہے ۔
کوئٹہ سے مزید