• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرسمس کا تہوار محبت امن صلح اور سلامتی کا پیغام دیتا ہے ،شوکت اسٹیفن

کوئٹہ (پ ر) سابقہ کوآرڈینیٹر برائے وزیر اعلیٰ بلوچستان شوکت اسٹیفن نے کرسمس کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ کرسمس کا تہوار محبت امن صلح اور سلامتی کا پیغام دیتا ہے کیونکہ یسوع مسیح کی پیدائش بنی نو انسان کیلئے نجات اور گناہوں سے آزادی ہے ہمیں چاہیئے کہ ہم انسانیت کی خدمت کریں اور اس خوشی کے موقع پراپنے غریبوں کی مدد کریں اور انہیں بھی اپنی خوشیوں میں شامل کریں انہوں نے کہا کہ کرسمس اور سال نو کی عبادات میں اپنے ملک پاکستان اور صوبہ بلوچستان کی ترقی اور خوشحالی کیلئے دعا کریں کہ خدا یہاں امن قائم کرے اور دہشت گردی جیسی لعنت کوختم کرے۔
کوئٹہ سے مزید