کوئٹہ (خ ن)کوئٹہ میں اقوامِ متحدہ کے ادارہ برائے آبادی (UNFPA) اور حکومتِ نیدرلینڈز کے تعاون سے آبادیاتی ایجنڈا کے روڈ میپ پر صوبائی پارلیمنٹرینز فورم کا انعقاد کیا گیا۔ فورم میں بلوچستان اسمبلی کے اراکین نے شرکت کی۔ پروگرام کوآرڈینیٹر UNFPA سعدیہ عطا نے شرکاء کو خوش آمدید کہا اور تعارفی کلمات ادا کیے۔ اس موقع پر چیئرمین پاپولیشن اینڈ ہیلتھ کمیٹی بلوچستان اسمبلی ڈاکٹر محمد نواز نے خطاب کرتے ہوئے آبادی میں تیزی سے اضافے اور خاندانی منصوبہ بندی کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔تقریب میں قومی سطح پر آبادی اور خاندانی منصوبہ بندی سے متعلق حکومتی وعدوں پر پیش رفت سے آگاہ کیا گیاجبکہ ری پروڈکٹیو ہیلتھ بل کی اہم شقوں اور افادیت پر UNFPA کے ٹیکنیکل اسپیشلسٹ ڈاکٹر جمیل احمد نے تفصیلی بریفنگ دی، بعد ازاں سوال و جواب کا سیشن بھی ہوا۔فورم کے اختتام پر صوبائی وزیر تعلیم راحیلہ حمید درانی نے مستقبل کا لائحہ عمل اور حکومتی عزم کا اظہار کیا۔