لاہور (نیوز ڈیسک)اٹلی میں اپنی 18سالہ لڑکی کو شادی سے انکار پر قتل کرنے والے پاکستانی باشندے کو لاہور سے گرفتار کرلیا گیا ہے، شبیر عباس اپنی بیٹی ثمن عباس کی شادی کروانا چاہتا تھا تاہم وہ مبینہ طور پر انکار کررہی تھی۔اسے اطالوی حکام کی معلومات پر گرفتار کیا گیا ، ثمن عباس کو اپریل میں آخری دفعہ اٹلی میں دیکھا گیا ،اس پر اس کے ماں باپ دباؤ ڈال رہے تھے کہ وہ اس شخص سے شادی کرے جس سے وہ کبھی نہیں ملی۔ اس کے والدین کو میلان ایئرپورٹ پر بیرون ملک جاتے دیکھا گیا۔