• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آرمی کا نئے فور اسٹار جرنیلوں کو بلیو بک کے مطابق پروٹوکول فوری شروع

اسلام آباد (رپورٹ:حنیف خالد) وزیر اعظم شہباز شریف کی ایڈوائس پر فور اسٹار جنرل کے عہدوں پر ترقی پانے والے جنرل ساحر شمشاد مرزا چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور سپہ سالار پاکستان جنرل سید عاصم منیر کو فوری طور پر بلیو بک کے مطابق فور اسٹار جنرل کا پروٹوکول فوری شروع کر دیا گیا ہے۔

 پاکستان آرمی کے دونوں نئے فور سٹار جنرلز ہیلی کاپٹر کے ذریعے ایوان وزیراعظم پہنچے جہاں اُن کا وزیراعظم محمدشہباز شریف نے انتہائی عزت و احترام اور مسکراہٹ کے ساتھ استقبال کیا اور اُنہیں نئے فور سٹار جنرل بننے پر اپنی طرف سے‘ اتحادی حکومت اور پوری قوم کی جانب سے مبارکباد پیش کی۔ جمعہ کو پاکستان آرمی کے نئے سربراہ مقرر کئے جانے والے جنرل سید عاصم منیر کو پاکستان آرمی اور اُسکے اداروں نے فل پروٹوکول دینے کا سلسلہ شروع کر دیا۔ 

سپہ سالار پاکستان جنرل سید عاصم منیر کی راولپنڈی سے اسلام آباد اور اسلام آباد سے واپسی کیلئے دو کیول کیڈ ہوا کرینگے جس طرح 29نومبر کو سبکدوش ہونے والے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ کیلئے دو کیول کیڈ مخصوص تھے۔

ملک بھر سے سے مزید