• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

براہوی زبان میں اصطلاحات متعارف کرانا خوش آئند ہے، ادباء و شعراء

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)معروف ادیب و دانشور ڈاکٹر تاج رئیسانی کی براہوئی زبان میں بین الا قوامی تراجم کی تعارفی تقریب قلات پبلشرز کے زیراہتمام جمعہ کو کوئٹہ پریس کلب کوئٹہ میں ہوئی ، تقریب میں ڈاکٹر تاج رئیسانی ، شاہ بیگ ، ڈاکٹر سلیم کرد ، افضل مراد ، وحید زہیر ، پروفیسر حسن ناصر ، غفور محمد شہی ، یوسفی ؔبلوچ ، نذر حسین زمرد ، شرجیل بلو چ سمیت ادیبوں اور طلباء نے شرکت کی ۔ شرکاء نے تراجم میں براہوئی زبان کے گم شدہ الفاظ ، جدید تراجم کی اہمیت اور نئی تیکنیک پر تفصیل سے گفتگو کی ، شرکا نے تراجم میں عام استعمال سے ہٹ کر دور دراز علاقوں میں ہونے والی گفتگو ، نئے اصطلاحات متعارف کرانے پر مترجم کی کوششوں کو سراہا اور مزید تحقیق کی ضرورت پر زور دیا ، تقریب میں مترجم اور ادیبوں نے طلباء کے سوالات کے جوابات دیئے ۔اس مذاکر ہ کو زبان و ادب کے فروغ میںاہم قرار دینے کے علاوہ نئی براہوئی ڈکشنری پر کام کرنے کی ضرورت پربھی زور دیاگیا۔
کوئٹہ سے مزید