• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جمعہ بازار، آلو82، پیاز 180، ٹماٹر 176، گوبھی46، گاجر78 روپے کلو

اسلام آباد( خصوصی نامہ نگار ) اسلام آباد کے جمعہ بازار ایچ نائن ، بہارہ کہومیں سرکاری نرخناموں پر شہریوں کی شکایات کم نہ ہو سکیں، صارفین کا کہنا ہے کہ مقررہ قیمتوں پر سبزیوں اور پھلوں کی عدم دستیابی کی وجہ سے سرکاری بازاروں کی افادیت ختم ہو کر رہ گئی ہے۔ بازاروں کے نرخناموں کےمطابق آلو82، پیاز 180،پیلا پیاز 150 روپے کلو، ادرک 300، لہسن320، ٹماٹر 176،سبز توری125، ٹینڈا 60، لوکی80، سفید کدو78، بھنڈی 125، کریلا 80، بینگن 65،کھیرا 68، پالک17، ساگ20، مٹر146،سبز مرچ 100، شملہ 75، شلغم30،مولی 20، پھول گوبھی 46،بند گوبھی 66، چائنہ گوبھی 90، چقندر80، شکر قندی110، کچالو 45،سبز دھنیا 15، سلاد 10، بند سلاد 70 روپے ، گاجر سرخ 78، جبکہ سیب کالا کلو 160 سے 194، سیب گولڈن 120سے 162، انار 300روپے کلو، کیلا134 درجن ، مالٹا 110، کینو 110 مسمی 110 درجن مقرر کئے گئے تھے۔
اسلام آباد سے مزید