• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانس کے امباپے نے میسی کا ریکارڈ برابر کردیا

دفاعی چیمپئن فرانس کے امباپے نے ورلڈ کپ کے دوران گولز میں لیونل میسی کا ریکارڈ برابر کردیا ہے۔

قطر میں گروپ ڈی کے میچ میں فرانس نے ڈنمارک کو 1-2 سے شکست دے کر پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی ہے۔

دفاعی چیمپئن فرانس ایونٹ کے اگلے مرحلے میں پہنچنے والی پہلی ٹیم بن گئی ہے، میچ میں فرانس کے دونوں گول امباپے نے اسکور کیے۔

وہ ان دو گول کے بعد ورلڈ کپ کیریئر میں لیونل میسی کی طرح 7 گول کرنے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔

حالیہ ورلڈ کپ میں کرسٹیانو رونالڈو نے میسی کو پیچھے چھوڑا تھا، ان کے گول کی تعداد 8 ہوگئی ہے۔

ورلڈ کپ کی تاریخ میں سب سے زیادہ گول جرمنی کے میروسلاف کلوز نے کیے، انہوں نے 24 مقابلوں میں 16 بار گیند کو جال کے اندر پھینکا۔

اس کے بعد برازیل کے رونالڈو 15، جرمنی کے گرڈ مُلر 14 گولز کے ساتھ دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔

فٹ بال ورلڈ کپ کی حالیہ تاریخ میں جرمنی کے تھامس ملر نے 10 گول کر رکھے ہیں، اس کے بعد کرسٹیانو رونالڈو اور پھر میسی اور امباپے کا نمبر ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید