• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواب شاہ، سابق صوبائی مشیرکے بھانجے کا قتل، پی پی ایم پی اے سمیت آٹھ ملزمان بری

نواب شاہ(بیورو رپورٹ )ماڈل کورٹ ون کے جج حفیظ الرحمن میمن کی عدالت نے سابق صوبائی مشیر اسماعیل ڈاھری کے بھانجے وجاہت ڈاھری قتل کیس کا فیصلہ سنادیا عدالت نے مقتول کے ورثاء اور ملزمان کے درمیان تصفیہ ہونے پر مقدمہ ختم کر دیا ملزمان میں پیپلز پارٹی کے ممبر صوبائی اسمبلی سردار خان محمد ڈاھری ،سابق ایم پی اے مٹھل ڈاھری سمیت 8ملزمان شامل تھے استغاثہ کے مطابق دولت پور تھانے کی حدود میں 18 اگست 2020 کو وجاہت ڈاھری کو جو کہ سابق صوبائی مشیر اسماعیل ڈاھری کے بھانجے تھے اپنے گاؤں جاتے ہوئے فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا گیا تھا اس کا مقدمہ ورثاء کی جانب سے دولت پور تھانہ میں ایف آئی آر نمبر 116کے تحت پیپلزپارٹی کے ممبرصوبائی اسمبلی سردار خان محمد ڈاھری اور سابق ایم پی اے مٹھل ڈائری سمیت8افراد پر درج کرایا گیا تھا تاہم مقتول کے والد اور والدہ کی جانب سے عدالت میں تصفیہ نامہ جمع کرایا گیا جبکہ مدعیان کی درخواست پر عدالت نے مقدمہ ختم کر دیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید