• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کی خاندانی مصروفیات، سینئر لیگی قیادت سے اجلاس ملتوی کر دیا گیا

لاہور(خصوصی نمائندہ)وزیر اعظم شہباز شریف کی خاندانی مصروفیات کی وجہ سے موجودہ سیاسی صورتحال پر مشاورت کیلئے بلایا گیا سینئر قیادت کا اجلاس ملتوی کر دیا گیا ۔

ذرائع کے مطابق عمران خان کے صوبائی اسمبلیوں سے باہر آنے کے اعلان کے بعد وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے اتوار کے روز سینئر قیادت کا اجلاس بلایا گیا تھا جس میں عمران خان کے اعلان اور آئندہ کے حوالے سے مشاورت ہونا تھی تاہم وزیر اعظم شہباز شریف کی خاندانی مصروفیات کی وجہ سے اجلاس انعقاد کے بغیر ہی ملتوی کر دیا گیا۔

ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ شہباز شریف سے صرف مصدق ملک اور احد چیمہ نے لاہور میں ملاقات کی،شہباز شریف حتمی رائے کیلئے پہلے پارٹی قائد نواز شریف سے مشاورت کریں گے اور اسکے بعد پارٹی کے سینئر رہنماؤں کا اجلاس بلائیں گے

 نواز شریف سے مشاورت اور پارٹی رہنماؤں سے اجلاس کے بعد وزیراعظم شہباز شریف پی ڈی ایم کو بھی اعتماد میں لیں گے۔

اہم خبریں سے مزید