لاہور،چوہنگ(نمائندہ جنگ)چوہنگ کے علاقے میں درندہ صفت ملزمان نے اڑھائی سالہ بچے کو اغوا کے بعد قتل کر دیا ، ذیشان گھر کے باہر کھیلتے غائب ہوا لاش قبرستان سے ملی ،وزیر اعلیٰ نے رپورٹ طلب کر لی،بچے کی لاش قبرستان سے ملی قبرستان کے اندر اڑھائی سالہ بچے کی لاش دیکھ کر فاتحہ کے لیے آنے والے افراد نے پولیس کو اطلاع دی جس پرتھانہ چوہنگ پولیس نے موقع پر پہنچ گئی پولیس نے فرانزک ٹیم کے ذریعے تمام شواہد اکٹھے کر لیے اور لاش ، پوسٹمارٹم کیلئے منتقل کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا پولیس کا کہنا ہے کہ گروال گاوں کا رہائشی ذیشان علی گزشتہ روز گھر کے باہر کھیل رہا تھا کہ اچانک غائب ہوگیا شبہ ہے کہ نامعلوم ملزمان نے اسے اغوا کے بعد قتل کیا اور لاش قبرستان پھینک کر فرار ہو گئے مزید تفتیش جا ری ہے وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کر لی ہے،وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ معصوم بچے کے قتل میں ملوث سفاک ملزم کو جلد قانون کی گرفت میں لایا جائے ملزم سخت سزا کا مستحق ہےلواحقین کوہر صورت انصاف مہیا کیا جائے وزیراعلیٰ نے لواحقین سے افسوس کا اظہار کیا ہے اور انصاف کی جلد فراہمی کی یقین دہانی کرائی ہے۔