• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فٹبال میچ میں فتح پر ایرانی حکومت نے 700 سے زائد قیدیوں کو رہا کر دیا

تہران میں واقع ایک جیل کا بیرونی دروازہ۔
تہران میں واقع ایک جیل کا بیرونی دروازہ۔

فٹبال ورلڈکپ کے میچ میں فتح کے بعد ایران نے 700 سے زائد قیدیوں کی رہائی کا حکم دے دیا۔

ایرانی فٹبال ٹیم نے جمعہ کو فٹبال ورلڈکپ میں ویلز کو صفر کے مقابلے میں دو گولز سے شکست دی تھی۔

ایرانی عدلیہ کی ویب سائٹ ’میزان آن لائن‘ کے مطابق ملک کی مختلف جیلوں سے 709 قیدیوں کو رہا کیا گیا ہے۔

ویب سائٹ کے مطابق رہا کیے جانے والے قیدیوں میں کچھ وہ افراد ہیں جنہیں حال ہی میں گرفتار کیا گیا تھا۔

یہ بات میزان آن لائن نے ایران میں پچھلے دو ماہ سے جاری احتجاجی مظاہروں کی طرف بلاواسطہ اشارہ دیتے ہوئے کہی۔

ایران کے دیگر میڈیا نے بھی قیدیوں کی رہائی کی اطلاع دی ہے، معروف اداکار ہنگامے غازیانی کو ضمانت پر رہا کر دیا گیا ہے، ان کو احتجاج کی حمایت پر گرفتار کیا گیا تھا۔

سابق بین الاقوامی فٹبالر ووریا غفوری اور حسین روناغی کو بھی ضمانت پر رہا کیا گیا ہے۔

سرکاری خبر ایجنسی کے مطابق سابق ٹی وی میزبان محمود شہریاری کو دو مہینے بعد رہا کر دیا گیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید