کراچی (نیوز ڈیسک) بھارت یکم دسمبر سے اپنی پہلی ریٹیل ڈیجیٹل کرنسی متعارف کروائے گا ، بھارتی مرکزی بینک کے مطابق یکم دسمبر کو ای روپیہ کے پائلٹ پروگرام کا آغاز ہوگا۔ ابتدا میں اس پروگرام میں محدود افراد میں صارفین اور تاجروں کو شامل کرکے ایک ماہ تک جانچ پڑتال کی جائے گی جس کے بعد ہول سیل کے شعبے کو اس پائلٹ پروگرام کا حصہ بنایا جائے گا۔