• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کی چند روز میں امریکی سفیر سے دوسری ملاقات

اسلام آباد(جنگ نیوز)تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم سے ملاقات کی ہے۔ذرائع کے مطابق ملاقات منگل کودن 3سے 4بجے تک امریکی سفارتخانےمیں ہوئی اور یہ ون آن ون ملاقات ایک گھنٹہ جاری رہی۔


 ذرائع نے بتایا کہ ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر بھی گفتگو کی۔ خیال رہے کہ امریکی سفیر سے فواد چوہدری کی چند دنوں میں یہ دوسری ملاقات ہے۔ امریکی سفارتخانے نے آج ہونے والی ملاقات پر تبصرےسے گریز کیا۔سفارتی ذرائع کے مطابق امریکی سفیر پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی رہنماؤں سے ملتے رہتے ہیں اور ان ملاقاتوں کی تفصیلات جاری نہیں کی جاتیں۔

اہم خبریں سے مزید