• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوادر پورٹ پر پہلی بار میرین بنکرنگ آپریشن مکمل

کراچی (این این آئی) ویٹول نے پاکستان میں بنکرنگ آپریشنز کیلئے دو بڑے بنکرنگ بارجز تعینات کر دیے، گوادر میں پہلی کامیاب بنکرنگ مکمل ہوگئی۔کراچی پورٹ اور پورٹ قاسم کے بعد این ایل سی کے تعاون سے گوادر پورٹ پر بھی بنکرنگ سروس کا آغاز ہوگیا، گوادر میں پہلی بنکرنگ کے بعد پاکستان کی تینوں بڑی تجارتی بندرگاہوں پر بین الاقوامی جہازوں کو بنکرنگ کی سہولت دستیاب ہو گئی۔ وائس چیئرمین سینیرجیکو نے بتایاکہ گزشتہ 10 ماہ سے سینیرجیکو بنکرنگ کیلئے ویری لو سلفر فیول آئل فراہم کر رہا ہے،یہ سہولت گوادر تک توسیع پا گئی اسامہ قریشی نے کہا کہ گوادر آپریشن کے بعد پاکستان کی تمام بڑی کمرشل بندرگاہوں پر بنکرنگ نیٹ ورک مکمل ہو گیا ہے، ویٹول اور اسکی ٹیم نے پاکستان میں جدید بنکرنگ صلاحیت کے قیام میں غیر معمولی کردار ادا کیا، تمام شراکت دار اس کامیابی پر مبارکباد کے مستحق ہیں۔
اہم خبریں سے مزید