• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایئرفورس ون طیارے میں سکیورٹی خدشات کی رپورٹس دینے والے صحافیوں کیخلاف کارروائی شروع

کراچی(نیوزڈیسک)قطر کی جانب سے امریکا کو تحفے میں دیےگئے نئے ائیرفورس ون میں سکیورٹی خدشات کی رپورٹس پر ٹرمپ انتظامیہ نے نیویارک ٹائمز کےکئی صحافیوں کیخلاف عدالتی کارروائی شروع کردی۔ ہدف رپورٹر نہیں بلکہ وہ ہیں جنہوں نے خفیہ معلومات افشا کیںنیویارک ٹائمزکے 4صحافیوں کو عدالتی سمن جاری کیا گیا ہے اور جیوری کے سامنے پیش ہو کر گواہی طلب کی گئی ہے۔وائٹ ہاؤس نے رپورٹنگ سے متعلق معاملے کی نگرانی ایف بی آئی ڈائریکٹر کاش پٹیل کو سونپ دی ہے جس کیلئے ایف بی آئی ڈائریکٹر نے معاملے پر وائٹ ہاؤس میں8گھنٹے بھی گزارے۔ اد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ترکیے میں منعقد نیٹو سربراہ اجلاس میں شرکت کیلئے نئے ائیرفورس ون میں گئے تھے جبکہ صدر ٹرمپ نے ترکیے سے انگلینڈ سفر کیلئے پرانے ائیرفورس ون طیارےکا استعمال کیا تھا۔ امریکی اخبار کے مطابق صدر ٹرمپ نے آخری لمحات میں طیارہ خفیہ سروس کی سفارش پربدلا تھا، نئے طیارے میں مخصوص سکیورٹی اور انسداد دہشگردی اقدامات کی ٹیکنالوجی نہیں تھی۔ اس حوالے سے محکمہ انصاف کا کہنا ہے کہ ہدف رپورٹر نہیں بلکہ وہ ہیں جنہوں نے خفیہ معلومات افشا کیں۔
اہم خبریں سے مزید