• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

50 لاکھ غیرملکیوں کا بینک ڈیٹا ہیک کرنے والا ملزم کراچی سے گرفتار

کراچی( افضل ندیم ڈوگر) نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے عملے نے حساس اداروں کی مدد سے کراچی میں کاروائی کر کے ایک بڑے ہیکر کو گرفتار کیا ہے جس پر 5 ملین غیر ملکیوں کے بینک اکاؤنٹس اور دیگر مالیاتی ڈیٹا ہیک کرنے کا الزام ہے۔ ذرائع کے مطابق ملزم کے قبضے سے اہم شواہد برامد کر لیے گئے ہیں۔ تفتیش جاری ہے اور اہم انکشافات اور مزید گرفتاریاں متوقع ہیں۔

اہم خبریں سے مزید