• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

26 جولائی سے سندھ حکومت کیخلاف احتجاجی تحریک شروع ہوگی، مصطفیٰ کمال

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ایم کیو ایم پاکستان کے سنیئر مرکزی رہنما اور وفاقی وزیر صحت سید مصطفی کمال نے26جولائی سے پی پی کی سندھ حکومت کے خلاف احتجاجی تحریک کا آغاز کا اعلان کر تے ہوئے کہا ہے کہ سندھ کی موجودہ حکومت گزشتہ 18 سال میں 22 ہزار ارب روپے وفاق سے لینے کے باوجود سندھ کو بالعموم اور کراچی اور حیدرآباد کو بالخصوص بنیادی ضروریات تک مہیا کرنے میں ناکام رہی ہے۔ کراچی زخمی ہے اور اس سے خون رس رہا ہے کراچی کو اپنے پیروں پہ کھڑا کئے بغیر پاکستان کو مستحکم نہیں کیا جا سکتا۔ پارٹی میں موجود گروپ بندی کو پارٹی کے آئین کے مطابق انٹرا پارٹی انتخابات سے ہی ختم کیا جا سکتا ہے۔ کراچی سمیت سندھ کے شہری علاقوں کو ان کے آئینی و قانونی حقوق دلانے کے لئے ہر جمہوری راستہ اختیار کیا جائے گا، فیصلہ کیا ہے کہ ملک کے موجودہ گورننس ماڈل کو یکسر تبدیل کر دیں گے اور اختیارات اور وسائل ائینی طور پہ پاکستان کے لوگوں کے دروازے تک پہنچائیں گے اسی میں پاکستان کی بقا ہے۔ کارکنان نے اپنے حقوق کی جدوجہد کے لئے تمام تر اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر جدوجہد کرنے کا فیصلہ کیا، پاکستان وسائل کی کمی کا شکار نہیں بلکہ حکمرانی کے طریقہ کار اور نیتوں کا مسئلہ ہے۔
اہم خبریں سے مزید