کراچی( افضل ندیم ڈوگر) گزشتہ 24گھنٹے کے دوران ملک بھر سے 430پروازیں اپریٹ کی گئیں۔ ایئر لائنز کے انتظامی مسائل کی وجہ سے 71 پروازیں منسوخ ہوئیں جبکہ 69میں 1سے 14 گھنٹے تک تاخیر ہوئی۔ فلائٹ شیڈول کے مطابق کراچی 128لاہور 104اسلام آباد 124کوئٹہ 12 ملتان 30 فیصل آباد 6 سیالکوٹ 12 اور پشاور سے 14 پروازیں اپریٹ کی گئیں۔ کراچی 16 لاہور 24 اسلام آباد 16 سیالکوٹ 2 پشاور 6 ملتان 3 فیصل آباد 4 پروازیں منسوخ کی گئیں۔ لاہور 13 اسلام آباد 29 کراچی کی 10 پروازوں میں تاخیر ہوئی۔ لاہور ابوظہبی کی پروازوں پی اے 430، 431 میں 14 گھنٹے تاخیر ہوئی۔