کراچی (اسٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا بلوچستان ماشکیل میں فائرنگ سے5 افراد کے بہیمانہ قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بے گناہ اور معصوم شہریوں کو نشانہ بنانا بزدلی کی بدترین مثال ہے۔نہتے شہریوں کا خون راہیگاں نہیں جائیگا۔ وزیراعلیٰ سند ھ نے کہا کہ شرپسند عناصر کا ٹھکانہ جہنم ہےملک سے ناسور عناصر کے خاتمے کا وقت آگیا ہے انہوں نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت اور دلی ہمدری کا اظہار کیا۔