اسلام آباد( رانا غلام قادر )وزارت مذہبی امور کی حج 2027تا 2030کے لیے آن لائن حج رجسٹریشن مہم جاری ہے۔ وزارت کے تر جمان کے مطا بق گھر بیٹھے رجسٹرڈ ہونے والے عازمین حج کی تعداد 3لاکھ 8ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔حج پورٹل یا موبائل ایپ "پاک حج" کے ذریعے رجسٹریشن کا عمل نہایت آسانی سے ممکن ہے۔ وزارت مذہبی امور نے اگلے مرحلے میں حج واجبات بھی آن لائن وصول کرنے کا عندیہ دیا ہے نیشنل آئی ٹی بورڈ کا تیار کردہ حج منیجننٹ سسٹم عازمین حج اور وزارت کے درمیان رابطے کا آسان ذریعہ بن گیا۔دو لاکھ 22 ہزار نے سرکاری جبکہ86ہزار نے پرائیویٹ حج سکیم کا انتخاب کیا ہے ۔رجسٹرڈ عازمین میں1لاکھ 81ہزار مرد جبکہ 1لاکھ 27ہزار خواتین شامل ہے۔ رجسٹرڈ عازمین حج میں 3ہزار 5سو پی ایچ ڈی، 53 ہزار ماسٹرز اور71ہزار پیچلرز تعلیم کے حامل ہیں۔ 33 تا 44 سال کے عازمین حج 1 لاکھ 19 ہزار کی تعداد کے ساتھ نمایا ں ہے۔61 سال سے زائد عازمین حج کی تعداد 40 ہزار حج 2027 تا 2030 کے لیے گھر بیٹھے آن لائن رجسٹریشن کا عمل جاری رہے گا۔