• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شالیمار سے 3بہن بھائیوں سمیت 4 ریکارڈ یافتہ منشیات فروش گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹرسے)شالیمار پولیس نے 3بہن بھائیوں سمیت 4ریکارڈ یافتہ منشیات فروش گرفتار کر لیے۔ تفصیلات کے مطابق شالیمار پولیس نے خفیہ اطلاع پر کاروائی کے دوران بدنام زمانہ منشیات فروش 3 بہن بھائی، شاہدہ عرف چولو، فرزند عرف پھندو، اور برکت اور دوسری کاروائی میں ملزم برکت گاڑی کے خفیہ خانوں میں چھپائی ہوئی چرس برآمد کر کے مقدمات درج کر لیے پولیس کا کہنا ہے کہ تینوں بہن بھائیوں منشیات کے درجن سے زائد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہیں۔ ملزمان سے مجموعی طور پر تین کلو سے زائد چرس اور ہیروئین برآمد کی گئی ہے۔