لاہور(خبرنگار)مرکزی مسلم لیگ کے زیر اہتمام ختم نبوت کانفرنس سے قائدین نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ختم نبوت مسلمانوں کے لئے ریڈ لائن،کوئی بھی اسے عبور نہیں کر سکتا حرمین شریفن کے دفاع کےلئے مسلمان متحد و بیدار ہیں، دہشتگردی کیخلاف جنگ میں قوم مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہے ان خیالات کا اظہار مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو، سیکرٹری جنرل سیف اللہ قصوری، ہدیۃ الھادی پاکستان کے چیئرمین پیر سید ہارون علی گیلانی ، مرکزی مسلم لیگ کےنائب صدر حافظ عبدالرؤف ، تحریک حرمت رسول کے چیئرمین مولانا امیر حمزہ، محمد یعقوب شیخ،مرکزی ترجمان ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی، صدر پنجاب محمد سرور چوہدری،مولانا نصر جاوید،انجینئر حارث ڈار،محمد احسن تارڑ،مولانا بشیر احمد خاکی،حاجی نعیم فخری،حاجی عبدالرزاق،مولانا شبیراحمد عثمانی،سید عبدالوحیدشاہ،،حافظ عبدالرؤف ، علی عمران شاہین و دیگر نے چنیوٹ میں ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔