• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوامی مسائل کا حل حکومت کی اولین ترجیح، سلمان رفیق

لاہور(جنرل رپورٹر)صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت حلقہ پی پی 153 میں جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت بارے اہم اجلاس منعقد ہوا اورہر یوسی میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا- صوبائی وزیر صحت نے واضح کیا کہ عوامی مسائل کا حل حکومت کی اولین ترجیح ہے اور ترقیاتی منصوبوں کی شفاف نگرانی کو یقینی بنایا جا رہا ہے -حلقہ پی پی 153 میں جاری ترقیاتی منصوبوں میں ساڑھے 4 ارب روپے کی لاگت کا ہربنس پورہ تا پھاٹک صدر کینٹ ٹرنک سیوریج، 1 ارب 10 کروڑ روپے کی لاگت سے یوسی 148 کے آمنہ پارک میں ٹیوب ویلز، یونین کونسلز کی گلیوں کی مرمت، سیوریج اور صاف پانی کی فراہمی سمیت دیگر منصوبہ جات شامل ہیں -اس موقع پر ڈائریکٹر واسا محمد ارمغان خان، ڈپٹی ڈائریکٹر ایل ڈی اے عقیل انور، ایکسیئن واسا سلمان مرزا، ایکسیئن واسا سلطان رفیق، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایل ڈی اے حارث بلال، سائٹ انسپکٹر عاصم اشرف، کنٹریکٹرز، نیسپاک کے افسران و دیگر افسران موجود تھے -
لاہور سے مزید