لاہور(کرائم رپورٹر سے) شہر میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہریوں سے لاکھوں روپے طلائی زیورات موبائل فون موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق رائے ونڈ میں عامر خان سے 3 لاکھ 96 ہزار روپے اور موبائل فون، گجر پورہ میںارشاد علی سے 3 لاکھ 76 ہزار روپے اور موبائل فون، سندر میں نعمان احمد سے 3 لاکھ 46 ہزار روپے اور موبائل فون، ریس کورس میں فہد حسین سے 3 لاکھ 31 ہزار روپے، موبائل فون اور دیگر سامان چھین لیا گیا۔ شیرا کوٹ سے زاہد اقبال اور نواب ٹاؤن سے عمران شاہ کی گاڑیاں جبکہ لٹن روڈ سے بلال احمد، گارڈن ٹاؤن سے ساجد علی اور لوئر مال سے وقاص حسین کی موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔