• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جناح سپتال لاہور کے آئی وارڈ میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی

لاہور(کر ائم رپو رٹرسے)جناح سپتال لاہور کے آئی وارڈ میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی۔آگ لگنے کے بعد ہسپتال کی او پی ڈی سمیت مختلف شعبوں سے مریضوں اور تیمارداروں کو بحفاظت باہر نکال لیا گیا۔اطلاع ملنے پر فائربریگیڈ اورایمبولینسزفوری طور پرموقع پر پہنچ گئیں،ہسپتال انتظامیہ کے مطابق عملے نے 10 منٹ میں کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا۔ہسپتال انتظامیہ کے مطابق آگ پر مکمل قابو پا لیا گیا ہے اور خوشی قسمتی سے واقعے میں کسی مریض کو نقصان نہیں پہنچا ۔ واقعے کے حوالے سے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
لاہور سے مزید