• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جوہرٹائون، اغوا ء ہونیوالا 33 سالہ شخص قتل ، لاش پنڈی بھٹیاں سے برآمد

لاہور( کر ائم رپو رٹرسے) جوہر ٹائون کے علا قہ سے ایک ہفتہ قبل اغوا ء ہونے والے 33 سالہ شخص کو قتل کر دیا گیا جس کی لاش پنڈی بھٹیاں سے برآمد ہوگئی ہے ۔پولیس کے مطابق لاش سے ڈیڑھ کلومیٹر کے فاصلے پر حارث کی گاڑی کھڑی ملی۔ مقتول کا موبائل فون ،پرس، اور کارڈز غائب ہیں۔پولیس کے طابق لاش ملنے کے اگلے روز حارث کا اے ٹی ایم کارڈ جلالپور جٹاں کے قریب استعمال ہوا۔پولیس کے مطابق حارث کے اغوا ء کے مقدمے میں قتل کی دفعات شامل کی جائیں گی۔پولیس کے مطابق اغوا ء کے بعد قتل کے واقعے کی مختلف پہلوئوں سے تفتیش جاری ہے۔
لاہور سے مزید