• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیرالہ ہائی کورٹ، میڈیکل کالج کے گرلز ہاسٹل میں کرفیو پر اظہار برہمی

کراچی (نیوز ڈیسک) بھارتی ریاست کیرالہ کی ہائی کورٹ نے کوزی کوڈ میڈیکل کالج کے گرلز ہاسٹل میں کرفیو نافذ کرنے پر برہمی کا اظہار کیا ہے، عدالت نے تمام طالبات کو رات9.30بجے تک واپس آنے کی ہدایت بھی کردی ہے۔ ایم بی بی ایس کی 5 طالبات اور میڈیکل کالج کوزی کوڈ کی کالج یونین کے عہدیداروں نے کیرالہ ہوئی کورٹ میں کرفیو کے نفاذ کے سلسلے میں ایک درخواست دائر کی تھی، جس میں اس بات پر اعتراض کیا گیا کہ مرد طلبہ پر کوئی پابندی نہیں ہے۔ عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تحفظ کی آڑ میں اس طرح کی پابندیاں مردانہ تسلط کے سوا کچھ نہیں۔

دنیا بھر سے سے مزید