• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وسائل متحرک کرنے کیلئے کمیشن تشکیل، اشفاق تولہ سربراہ مقرر

ماہر اقتصادیات اشفاق تولہ
ماہر اقتصادیات اشفاق تولہ

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے وسائل کو متحرک کرنے کیلئے کمیشن تشکیل دے دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق کمیشن خومختار ہوگا اور اس کا چیئرمین کل وقتی کام کرے گا۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ ماہر اقتصادیات اشفاق تولہ کمیشن کے سربراہ ہوں گے، کمیشن 11 افراد پر مشتمل ہے۔

کمیشن میں چیئرمین ایف بی آر اور ممبر آر اینڈ ایم شامل ہوں گے، صدر پاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن ثاقب شیرازی اور علی حیدر پاٹیل بھی اراکین میں شامل ہیں۔

عبدالقادر میمن، ڈاکٹر وقار احمد اور غضنفر بلوچ بھی کمیشن کے رکن ہیں۔

کمیشن کا کام ریونیو سے متعلقہ پالیسیوں کا جائزہ لے کر بہتری کی تجاویز مرتب کرنا ہے۔

کمیشن موجودہ ٹیکس کے نظام میں مشکلات اور خطرات کی نشاندہی کرے گا۔

کمیشن بجٹ سازی کے لیے تجاویز بھی مرتب کرے گا جبکہ آئی ٹی کے نظام کا جائزہ لے کر بہتر سسٹم متعارف کروانے کی سفارش کرے گا۔

قومی خبریں سے مزید