لاہور(آصف محمود بٹ )پنجاب کابینہ کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے لاء اینڈ آرڈر نے عمران خان کی لاہور میں سکیورٹی کیلئےکے پی سے آئے پولیس کے60 کمانڈوز کی رہائش اور خوراک سمیت دیگر اخراجات کیلئے ابتدائی طور پر ایک کروڑ روپے کی منظوری دیدی ہے۔ کمانڈوز کو نجی ہوٹل لاہور میں ٹھہرایا گیا ہے اور کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں وہ سکیورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے۔ ڈپٹی کمشنر لاہور نے پی ٹی آئی چئیرمین کی سکیورٹی کیلئے 10کروڑ روپے مانگے تھے لیکن انہیں کہا گیا کہ مزید فنڈز بعد میں جاری کئے جائیں گے۔