• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امام الحق اور عبداللّٰہ شفیق کی بیٹنگ کے دوران حارث رؤف کیلئے نعرے

فائل فوٹو
فائل فوٹو

راولپنڈی ٹیسٹ کے دوسرے روز اسٹیڈیم میں فاسٹ بولر حارث رؤف کے لیے شائقین نے نعرے لگادیے۔

سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز پاکستانی اوپنر امام الحق اور عبداللّٰہ شفیق کی بیٹنگ کے دوران حارث رؤف کے لیے نعرے لگائے گئے۔

باؤنڈری لائن پر بیٹھے حارث رؤف نعروں کی آواز سن کر شائقین کو دیکھتے ہیں تاہم وہ کسی طرح کے ردعمل کا اظہار نہیں کرتے۔

واضح رہے کہ پہلے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں انگلینڈ کی ٹیم پاکستان کے خلاف 657 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، اس اننگز میں حارث رؤف نے ایک وکٹ حاصل کی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید