• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انٹر بورڈ کراچی کا بارہویں جماعت آرٹس کے خصوصی امیدواروں کے نتائج کا اعلان

اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ حصہ دوم آرٹس پرائیویٹ و ریگولر کے خصوصی امیدواروں کے سالانہ امتحانات برائے 2022ء کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔

ناظم امتحانات انجینئر انور علیم خانزادہ نے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ آرٹس پرائیویٹ گروپ کے امتحانات میں سید علی جواد نقوی ولد اسد عباس رول نمبر 41794 نے ٹوٹل 1100میں سے 962 نمبرز کے ساتھ پہلی پوزیشن، یسریٰ بنت محمد سہیل رول نمبر 66613 نے 933 نمبرز کے ساتھ دوسری پوزیشن جبکہ اسماء بی بی بنت محمد ریاض الاسلام رول نمبر 66507 نے 932نمبرز لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ آرٹس پرائیویٹ گروپ کے امتحانات میں 4077 امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کی، 3859 امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے جس میں سے 2161 امیدوار کامیاب قرار پائے۔ اس طرح کامیابی کا تناسب 56 فیصد رہا۔

ان امتحانات میں 21 امیدواروں نے اے ون گریڈ، 172نے اے گریڈ، 424 نے بی گریڈ، 745 نے سی گریڈ، 705 نے ڈی گریڈ اور 94 امیدواروں نے ای گریڈ میں کامیابی حاصل کی۔

ناظم امتحانات انجینئر علیم خانزادہ نے بتایا کہ آرٹس ریگولر خصوصی امیدواروں کے امتحانات میں دیوا ہائیر سیکنڈری اسکول کی طالبہ کشف فرحان بنت فرحان رول نمبر 698906 نے ٹوٹل 1100نمبرز میں سے 1009 نمبرز لے کر پہلی پوزیشن، طوبیٰ عثمان بنت عثمان علی رول نمبر 698905 نے 1005 نمبرز کے ساتھ دوسری جبکہ عائشہ شبیر بنت شبیر ابوبکر رول نمبر 698910 اور عبداللّٰہ علی اکبر ولد علی اکبر نادر حسین رول نمبر 698104 نے 996نمبرز لے کر مشترکہ طور پر تیسری پوزیشن حاصل کی۔

ان امتحانات میں 109امیدوار شریک ہوئے جس میں 105 امیدوار کامیاب ہوئے، اس طرح کامیابی کا تناسب 96.33 فیصد رہا۔ خصوصی امیدواروں کے امتحانات میں 74 امیدوار اے ون گریڈ، 28 اے گریڈ اور 3 امیدوار بی گریڈ میں کامیاب ہوئے۔

قومی خبریں سے مزید