• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مری: ہوٹل میں بے ہوشی کی حالت میں پائے گئے 3 افراد انتقال کرگئے

فائل فوٹو
فائل فوٹو

مری کے علاقے لوئرٹوپہ کے قریب ہوٹل میں 4 افراد بے ہوشی کی حالت میں پائے گئے جن میں سے تین انتقال کر گئے جبکہ ایک کی حالت تشویشناک ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق ہوٹل کے کمرے میں نیم بے ہوشی کی حالت میں پائے گئے چاروں افراد کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ سی پی او شہزاد ندیم کے حکم پر مری واقعے میں 3 افراد کے جاں بحق ہونے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

ترجمان پولیس کے مطابق سی پی او راولپنڈی نے تحقیقاتی رپورٹ فوری پیش کرنے کی ہدایت جاری کردی ہیں۔

ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ مقامی پولیس کو اطلاع موصول ہونے پر جائے وقوعہ پرموجود واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں اور موقع سے شواہد اکھٹے کیے جارہے ہیں۔

ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، پوسٹ مارٹم، دیگر فارنزک شواہد کی روشنی میں وجہ موت کا تعین ہوسکے گا۔

قومی خبریں سے مزید