شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل کی نئی نیٹ فلکس دستاویزی فلم کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا ہے۔
ٹریلر میں شہزادہ ہیری نے کہا ہے کہ برطانوی شاہی خاندان کے افراد باقاعدگی سے ایک دوسرے کے خلاف خبریں لیک کرتے ہیں، یہ ’گندا کھیل‘ ہے۔
سیریز کی پہلی تین اقساط جمعرات تک دستیاب ہوں گی جبکہ والیوم ون کی کُل چھ اقساط ہیں۔
شہزادہ ہیری نے کہا کہ پورا سچ کوئی نہیں جانتا، ہم پورا سچ جانتے ہیں۔
دستاویزی فلم کا ٹائٹ؛ ’ہیری اینڈ میگھن‘ ہے جس میں دونوں کے متعدد انٹرویوز کو شامل کرکے برطانوی شاہی محل کے اندرونہ خانہ معاملات سے نقب کشائی کی گئی ہے۔